لکھنؤ2مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے آج یہاں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کومونی باباقراردیا۔اتر پردیش میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد پارٹی کی پہلی ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے اختتام سیشن میں شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بیرون ملک دورے زیادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے تو جب مسٹرمونی بابابیرون ملک جاتے تھے تو معلوم ہی نہیں پڑتاتھا۔ مودی تومنموہن سنگھ کے مقابلے میں کم بیرون ملک جاتے ہیں لیکن اب پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم بیرون ملک گئے ہیں۔